مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو کےدوران سیکیورٹی گارڈ کی موت

ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی پر اسرار موت

فوٹو: ہم نیوز


کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی مار لی۔

ہم نیوز کے مطابق نجی فلور مل میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے چل بسا۔ واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سیکیورٹی گارڈ غلام شبیر اپنی ہی رائفل سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا۔ ویڈیو میں غلام شبیر کو رائفل سینے پر رکھ کر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کےبعد پولیس نے رائفل قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران متوفی کے ساتھی وڈیو بنانے والےسیکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

زیر حراست گارڈ کے مطابق جس اسلحہ سے فائر کیا گیا وہ چلتا نہیں تھا۔ آج وڈیوں بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ متوفی گارڈ کا آبائی تعلق سانگڑ سے تھا جس کی تدفین آبائی گاوں میں ہی کی جائے گی


متعلقہ خبریں