لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ ناکام بنانے کے لیے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ روکنے کے لیے حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے۔ کورونا میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ہی کیوں جلسے نہ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کورونا ہی میں اسدعمر، فردوس عاشق اعوان اور خود وزیر اعظم جلسے کرتے ہیں اور اب یہ سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے جبکہ پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ملک دشمنی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے‘

انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں جبکہ ہمارا احتجاج پرامن اور عوامی مفاد کے لیے ہو گا۔


متعلقہ خبریں