کورونا ٹیسٹ: سرفراز اور محمد عباس دوبارہ اسکواڈ میں شامل

sarfraz ahmad

قومی کرکٹ اسکواڈ کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کے بعد دو ہسٹارک کیسز کے حامل کھلاڑیوں کو دوبارہ اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر محمد عباس نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ سرفراز احمد اور فاسٹ باولر محمد عباس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے ٹیسٹ رپورٹ میں دونوں کھلاڑیوں کو ہسٹارک قرار دیا تھا۔ پی سی بی حکام کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔

طبی طور پرقومی اسکواڈ کے دونوں ارکان کو نان انفیکشن قرار دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے6 ارکان کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

قومی اسکواڈ کے6میں سے 2 اراکان کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف نے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا تھا۔ قومی اسکواڈ کے6افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد نیوزی لینڈ حکام نے پورے اسکواڈ کے نمونے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے بھیجے ہیں۔


متعلقہ خبریں