سندھ میں شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان

سندھ میں تعطیل کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سندھ میں حکومت کی جانب سے کل یعنی بدھ کو شب برات کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ دو مئی کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل رہے گی۔ اس موقع پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

سندھ میں جاری انٹرمیڈیٹ امتحان کے دوران دو مئی کو ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔

لاڑکانہ ثانوی تعلیمی بورڈ پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ شب برات کی وجہ سے ملتوی ہونے والا پرچہ نو مئی کو لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں