میرے ہوتے کابینہ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں ہو سکتی، شیخ رشید

وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں ہو سکتی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے۔ جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے لیکن میں ان سے کہنا ہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولان فضل الرحمان بند گلی میں داخل نہ ہوں اور حزب اختلاف کو سوچنا چاہیے حالات اب ایسے نہیں رہے جبکہ بین الاقوامی سیاست نئے دوراہے میں داخل ہو رہی ہے جس کے بعد اندرونی خلفشار زیادہ نقصان دہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نیب اور این آر او کے علاوہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 4 ریل کاریں چل پڑی ہیں اور کوہاٹ ایکسپریس بھی آج چل پڑے گی جبکہ وزیر اعظم ریلوے پنشنرز کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں