بیگم شمیم اختر کی وفات: چوہدری نثار کی جاتی امرا آمد

بیگم شمیم اختر کی وفات: چودھری نثار کی جاتی امرا آمد

لاہور: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جاتی امراء جاکر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ  بیگم شمیم اختر کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثارعلی خان نے شہبازشریف سے ملاقات کی اور والدہ کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے 2018 انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز سے علیحیدگی اختیار کی تھی۔ پارٹی سے علیحیدگی کے بعد وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اس ے قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے  کہا تھا کہ 34 برس نواز شریف سے وفاداری نبھائی لیکن انہوں نے مجھے وفا کے بدلے بے وفائی دی۔ میرا قصور صرف یہ تھا کہ میں نے فوج اورعدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف میری زندگی کا مرکز تھے، ہم نے 30 سال سے زائد کا عرصہ ساتھ گزارا، اسی لیے میں آج بھی ان کا حجاب رکھ رہا ہوں۔ میرے خاندان والے بھی کہتے ہیں جس کے ساتھ 30 سال گزارو اس کا حجاب رکھو۔

مزید پڑھین: ن لیگ نہیں چھوڑ رہا، چوہدری نثار علی خان

سابق وفاقی وزیرداخلہ نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی آپ کو احساس ہوا کہ آپ کے بیان سے مجھے کتنا دکھ پہنچا؟ آپ کو میرے کس بیان سے تکلیف ہوئی؟

ان کا کہنا تھا کہ میں نے حرام اور جھوٹ کی سیاست کبھی نہیں کی اور نہ ہی مجھ پر بدعنوانی کا کوئی بدنما داغ ہے جبکہ آج پاکستان میں دولت کی ہوس ہے۔  میں نے کوئی مل یا فیکٹری نہیں لگائی اورنہ ہی اپنے خاندان کی جیبیں بھریں۔ مجھ میں ہوس نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں