ملک میں حکمرانی صرف ووٹ کی ہو گی، اختر مینگل

ملک میں حکمرانی صرف ووٹ کی ہو گی، اختر مینگل

فائل فوٹو


ملتان: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ عوام نے تاج و تخت گرا دیے ہیں کیونکہ وہ ووٹ کی عزت چاہتے ہیں۔

حکومت نے جلسہ گاہ بند کی تو پورا ملتان جلسہ گاہ بن گیا، میاں افتخار

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک ملتان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس ملک میں اگر حکمرانی ہو گی تو وہ ووٹ کی ہو گی۔

اختر مینگل نے کہا کہ اگر کوئی ماں اور بہنوں کی عزت نہیں کرسکتا ہے تو اسے حکمرانی کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے پنڈال میں جلسہ کرنے نہیں دیا لیکن لوگ تمامتر رکاوٹیں توڑ کر یہاں پہنچے ہیں۔

بی این پی مینگل کے سربراہ نے کہا کہ عوام اپنا حق چاہتے ہیں اور اپنے ووٹ کی عزت کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ سے نا انصافی ہو رہی ہے۔

ملتان جلسہ: پی ڈی ایم قائدین ایک ہی کنٹینر پر موجود، تقاریر کا سلسلہ جاری

ہم نیوز کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان محمود خان اچکزئی نے پی پی کے یوم تاسیس پر پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہمارا ملک اور خطہ خطرناک حالات میں گھرا ہوا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم اس لیے نہیں بنایا ہے کہ لوگوں کو گالیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ  دن پہلے کہا کہ نوازشریف اورزرداری کی حکومت سلیکٹڈ تھیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے سلیکٹرز کو مان لیا ہے؟

ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولانا فضل الرحمان

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا ملک فیٹف کی گرے لسٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر حکمرانی وہی کرے گا جسے لوگ منتخب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمیں خیرات میں نہیں ملا ہے اور یہ ہم سب کا ہے۔


متعلقہ خبریں