انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا

Dollar price

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 159.46 سے کم ہو کر 159.42 روپے پر بند ہوا.

دوسری جانب آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 986 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئیتھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی  جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 94 ہزار307 روپے ہو گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ


متعلقہ خبریں