خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، فواد چودھری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر میں جس طرح کورونا ایس او پیرز کا مذاق آڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ماسک نہ پہن کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟ بدقسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ کورونا نہیں ،حکومت کے جانے کا رونا ہے، اب عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کریں گے، کوویڈ 19 سے پہلے کوویڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گھروں سے نکلنے پر ملتان والوں کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں۔ کارکن تمام رکاوٹوں کے باوجود یہاں پہنچے۔ پیپلز پارٹی کو یوم تاسیس پرمبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتارکیا گیا. آپ نے ایک جگہ کو بند کیا،اب گلی گلی جلسہ ہورہا ہے. ہم پرمشکل وقت ہے، نوازشریف کی والدہ بھی انتقال کر گئیں. نوازشریف نے مجھےکہا کہ غم بھلا کر ملتان جلسے کے لیے جانا.

مریم نواز نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی،عوام سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ نوازشریف نے کہا مجھ سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں۔ مجھےدادی کی وفات کی اطلاع وقت پر پہنچنے نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوجانے کا غم ہے۔ ایک خاتون وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ماں کی میت پارسل کی۔ مجھے نواز شریف جیسا فرمانبردار بیٹا پورے پاکستان میں دکھاوَ۔ میری ماں آئی سی یومیں تھیں تو تصاویربنائی گئیں۔

مزید پڑھین: پی ڈی ایم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی، فیاض چوہان

انہوں نے کہا کہ اکبربگٹی کو بلوچستان میں ماردیا اور پھر گھر والوں کوجنازے میں شرکت بھی نہیں کرنےدی گئی۔ میری دادی نے آخری سانس میرے والد کےگود میں لی۔ میرے والد لندن میں کاوَنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔


متعلقہ خبریں