تھیلسیمیا کا شکار بچوں کی زندگیاں بچانے کیئلے پنجاب پولیس میدان میں آگئی

تھیلسیمیا کا شکار بچوں کی زندگیاں بچانے کیئلے پنجاب پولیس میدان میں آگئی

فوٹو/ فائل


لاہور: تھیلسیمیا کے مریض بچوں کی زندگیاں بچانے اور خون کا عطیہ دینے کے لیے پنجاب پولیس نے سندس فاونڈیشن سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیے۔

اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے لاہور میں قائم سندس فاونڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلسیمیا  کا شکار بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کے ساتھ خون کا عطیہ بھی دیا۔

اس موقع پر  آئی جی انعام غنی کا کہنا تھا خون کا عطیہ دینے کے لیے دو لاکھ سے زائد پولیس افسر اور اہلکار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ پولیس افسر اور اہلکار بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیں گے تاکہ وہ معمول کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

مزید پڑھیں: ڈی سی اسلام آباد کے پلازما عطیہ کرنے سے متعلق بیان پر فواد چودھری کی تنقید

پنجاب پولیس اور سندس فاونڈیشن کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کی تقریب میں ڈی آئی جی ویلفیئر آغا یوسف و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے جوانوں اور افسران نے تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے خون کی 250 بوتلیں عطیہ کی تھیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار اور چئیرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے اس حوالے سے خون عطیہ کرنے والے کیمپ کا دورہ بھی کیا تھا۔

ابراالحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کا کردار مثالی رہا ہے، تعاون باہمی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

 


متعلقہ خبریں