کرپشن کا دفاع اولاد کرے گی یا درباری کریں گے، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کرپشن کا دفاع اپنی اولاد کرے گی اور یا پھر درباری کریں گے۔

راجکماری کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک ملتان میں منعقد ہونے والے جلسہ عام پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ آج کے بعد کسی کوکوئی شبہ نہیں رہنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ باپ کے بعد بیٹی، ماں کے بعد بیٹا اور بھائی کے بعد بہن، یہ ہے ان کی جمہوریت۔

خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تقاریر پر سخت تنقید کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ان کی کرپشن کا دفاع اپنی اولاد کرے گی اور یا پھر درباری کریں گے۔


متعلقہ خبریں