سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی طبیعت تشویشناک


راولپنڈی: سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی طبیعت تشویشناک ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میر ظفراللہ خان جمالی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے اے ایف آئی سے اسپتال میں سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کوعارضہ قلب کےباعث سی سی یومنتقل کیا گیا تھا۔

قبل ازیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط اطلاع ملنے پر اپنا ٹوئٹر پیغام جاری کردیا تھا جسے بعد میں انہوں نے حذف کر دیا۔

نبی کریم ﷺکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹوئٹر پیغام حذف کرنے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی خرابی صحت کی بنا پر وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انہوں نے اس ضمن میں میر ظفر اللہ جمالی کے اہل خانہ سے معذرت بھی کی ہے۔

ظفر اللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں