بلدیہ عظمیٰ کراچی: ہاکس بے پر واقع ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ

بلدیہ عظمیٰ کراچی: ہاکس بے پر واقع ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہاکس بے پر واقع ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ کردیے ہیں۔

کراچی: کم پریشر گیس سے صنعتی پیداوار متاثر، آرڈرز منسوخ ہونے کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ہدایت دی ہے کہ سالانہ کرایہ ادا نہ کرنے والے الاٹیزکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی کے مطابق ہاکس بے پرکے ایم سی کی 254 ہٹس ہیں، جنہیں تین سال کے لیے الاٹ کیا جاتا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ محکمہ لینڈ فوری طورپرتمام ہٹس کا قبضہ حاصل کرلے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا

افتخارشالوانی کے مطابق  آئندہ ہٹس کی جگہوں کوموجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے نیلام کیا جائے۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخارشالوانی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ ویلیوکے حساب سے ہٹس نیلام کرنے سے کے ایم سی کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

ہاکس بے:ساحلی پٹی پر لائف گارڈ کی تعداد محض 40 رہ گئی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ تمام الاٹیز کو محکمہ لینڈ نے فوری طور پر نوٹسز جاری کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں