مریم، بے نظیر بننا چاہتی ہیں،مولانا 12ویں کھلاڑی بن چکے: شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز، بے نظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں۔

خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کا ہرغیرجمہوری کام میں مرکزی کرداررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی گزشتہ 40 سالہ سیاست غیرجمہوری اقدامات پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی جماعت سے سکڑکرعلاقائی جماعت بن کررہ گئی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب 12 ویں کھلاڑی بن کررہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے مذہبی رہنما کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

راجکماری کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کو ڈی آئی خان کے لوگوں نے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا گزشتہ سال بھی اپنے اتحادیوں کے ہاتھوں دھوکہ کھا چکے ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا ہے۔

اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ 150 جلسے کرلیں، اس سے حکومت جانے والی نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی تاریخیں دے دیں، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم،اسد عمر کا اپوزیشن پر طنز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے والدہ کے نام پرکینسر اسپتال بنائے لیکن کیا انہوں نے آج کے جلسے میں کسی غریب کا ذکر کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف غریبوں کو استعمال کرتے ہیں اور ان کے ذریعےاقتدارمیں آتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف اپنے کاروبار اورلوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں لیکن عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ انہوں نے کرپٹ ٹولے کا ساتھ نہیں دینا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی والدہ کی تدفین میں شرکت سے کسی کونہیں روکا لہذا حکومت پرالزام مت دیں۔

پی ڈی ایم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی، فیاض چوہان

پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسرائیل سے متعلق واضح مؤقف دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں