کورونا: راولپنڈی، مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی: ریلی نکالنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر راولپنڈی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

کورونا: پنجاب کے مختلف شہروں و علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت شہر کے مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

حکمنامے کے تحت جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں راولپنڈی ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اورمرزاکالونی ٹینچ بھاٹہ شامل ہیں۔

کراچی: ضلع وسطی کی 23 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی کے بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاوَن، نیومال پورسیونتھ روڈ اور شاہین ٹاؤن فیز2 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تحصیل ٹیکسلا سے لالہ رخ واہ کینٹ کا ایریا اورتحصیل گوجرخان سے برکی جدید کاعلاقہ بھی ہاٹ سپاٹ قراردیا گیا ہے۔

نواب شاہ: تین یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آٹھ دسمبر 2020 تک نافذ رہے گا۔


متعلقہ خبریں