او آئی سی کی قرارداد: ہندوستانی وزارت خارجہ کا بیان مسترد

فائل فوٹو


اسلا م آباد: پاکستان نے کشمیرسے متعلق اوآئی سی کی قرارداد پرہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان کی سفارتی کامیابی،بھارتی مظالم کیخلاف او آئی سی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

ہم نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائیجرمیں ہونے والی اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس میں  کشمیرپرمتفقہ طور پر قرارداد منظورکی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اوآئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز ہے اوراقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔

کشمیر، مسائل حل ہوگئے تو 9 لاکھ فوجی کیا کررہے ہیں؟ محبوبہ مفتی

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے 57 ممالک ممبر ہیں جب کہ پانچ مبصرریاستیں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں وکشمیر یواین ایس سی کے ایجنڈے میں سب سے قدیم بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

بھارتی فوج کی گولہ باری سے 5 افراد شہید، 28 زخمی ہوئے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ او آئی سی قرارداد ہندوستان کے مؤقف کی مکمل نفی کرتی ہے کہ کشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے۔


متعلقہ خبریں