آصف زرداری نااہل ہوئے تو ان کی جگہ آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی

آصف زرداری نااہل ہوئے تو ان کی جگہ آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور حسین نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری نااہل ہوئے تو آصفہ بھٹو ان کی جگہ الیکشن لڑیں گی۔

ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کو گزشتہ روز لانچ نہیں کیا گیا وہ پہلے سے ہی سیاست میں ہیں۔

چوہدری منظور حسین نے کہا کہ آصفہ نے مختصرتقریر کی کیوںکہ بلاول نے ویڈیو تقریر کرنی تھی جو کہ تکنیکی مسائل کے سبب نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی سیاست میں لیکن آگے آنے میں انہیں وقت لگے گا۔

معروف تجزیہ کار مظہرعباس کا کہنا تھا کہ ملتان میں آصفہ بھٹو کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا وہ ایک ٹیسٹ تھا۔ ان کو دیکھا گیا کہ وہ کیسے تقریر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو بلاول بھٹو کو بہت وقت لگے لگا۔ بے نظیر کی شہادت کے بعد پارٹی کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کا فی الحال کوئی متبادل نہیں لیکن ان کیلئے بڑا مسئلہ پنجاب میں دوبارہ واپسی ہے۔

مظہرعباس نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی لانچنگ پہلا الیکشن ہوتا ہے۔ جب آصفہ پہلا الیکشن لڑیں گی تو وہ ان کی لانچنگ ہوگی۔


متعلقہ خبریں