ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میرپور میں کورونا کے سب سے زیادہ 20.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.58 فیصد تک جا پہنچی، حیدر آباد میں کورونا کے 19.03 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا، چینی سائنسدانوں کو دعویٰ

این سی او سی کے مطابق مجموعی طور پرآزادکشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.5 فیصد ہے،
پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.05 اورسندھ میں 14.01 فیصد ہے جب کہ  بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مثبت کورونا کیسز کی شرح اسلام آباد میں 4.3 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.08 ہے، کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 2.06 فیصد ہے اور لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدا و شمار کے مطابق کورونا کیسز کی شرح راولپنڈی میں 9.27 اور فیصل آباد میں 9.25 فیصد ہے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 13.86 فیصد ہے، کورونا کیسز کی شرح حیدر آباد میں 19.03 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آُریشن سنٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس وقت کورونا کے 2 ہزار 165 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، پنجاب میں 467، سندھ میں  696، خیبرپختونخوا میں 470 اور بلوچستان میں 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا وائرس میں تشویشناک حد تک اضافہ

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 323، آزادکشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا کے 282 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں