موٹر وے زیادتی کیس: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو 2 بار عمر قید کی سزا

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھی شفقت جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 روزہ کی توسیع کردی۔

اے ٹی سی کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ ملزم عابد ملہی کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عابد ملہی کی بھی شناخت پریڈ کا عمل جلد کیا جائے گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو  موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہونے والے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل 14 ستمبر کو سی آئی اے کی ٹیم نے موٹروے زیادتی کیس کے ایک ملزم شفقت کو دیپالپور کے نواحی گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد 12ویں روز بھی گرفتار نہ ہو سکا

ملزم شفقت نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا تھا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کی رپورٹ سے میچ کر گیا تھا۔

بعد ازاں 15 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم شفقت سمیت گرفتار تینوں ملزمان کو 29 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق پیٹرول ختم ہونے کے باعث خاتون کی گاڑی بند ہوگئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے آنے کا انتظار کر رہی تھی جب کہ اس نے موٹروے پولیس سے بھی مدد طلب کی تھی تاہم اسے کوئی مدد نہ مل سکی۔


متعلقہ خبریں