آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: مولانا فضل الرحمان کے دو قریبی ساتھی نیب میں طلب


پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کے دو قریبی ساتھیوں کو 10 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کے دو قریبی ساتھی گل اصغر اور نور اصغر کو بطور گواہ 10 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں گواہوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور وہ مولانا فضل الرحمان کے بہت ہی قریبی بندے ہیں۔ دونوں گواہان باپ بیٹے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری سے متعلق دونوں کے پاس متعلق اہم شواہد موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: نیب بورڈ اجلاس: مالم جبہ کیس میں عدالت کے فیصلے کے مطابق جائزہ لینے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ صورتحال ایسی نہیں کہ قومی احتساب بیوروکو برداشت کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اب ہم جیلوں کی طرف رخ موڑنے کو تیار ہیں۔ ہم پوری قوم کے جمہوری حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنے سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔


متعلقہ خبریں