بگ بیش لیگ: دلبر حسین کا میلبورن اسٹارز سے معاہدہ طے پا گیا


لاہور: لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر دلبر حسین کا آسٹریلیا کی بگ پیش لیگ سیزن 10 کے لیے میلبورن اسٹارز سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دلبر حسین کو قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ میلبورن اسٹارز میں شامل کیا گیا ہے۔ حارث رؤف نیوزی لینڈ سیریز کے باعث اس مرتبہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

بگ بیش لیگ میں ٹاس کیلئے سکہ نہیں بلہ اچھلے گا

میلبورن اسٹارز نے دلبر حسین سے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ لاہور قلندرز کی دریافت دلبر حسین نے پی ایس ایل سیزن 5 میں 14 کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا تھا۔

اس ضمن میں دلبر حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میلبورن اسٹارز کے ساتھ معاہدے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں بھی میلبورن اسٹارز کی بھی بہت نمائندگی کی میں نے بہت کچھ سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ڈیوڈ ہسی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بہت تعاون کیا اور میرے باؤلنگ میں بہتری کے لیے بہت مفید مشورے دیئے۔

میلبورن اسٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی نے دلبر حسین کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دلبر حسین  نے اپنے ڈیبیو میچ ہی مایہ ناز بلے باز اے بی ڈیولیئرز کی وکٹ لے کر یادگار بنا دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دلبر حسین 140 کلومیٹر کی رفتار سے اچھے یارکرر اور باؤنسر کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امید ہے وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ پہنچائیں گے۔


متعلقہ خبریں