مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کی مبارکباد

مسیحی برادری کوحضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کی مبارکباد

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنورالحق قادری نے دنیا بھرکی مسیحی برادری کوحضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کی مبارکباد پیش کی ہے۔

رویت ہلال کمیٹیاں ختم نہیں کیں،مولانا نور الحق 

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کل کا دن سکھ برادری کے ساتھ گزارا اورآج کی شام مسیحی برادری کے ساتھ منا رہے ہیںَ۔

وفاقی وزیرنورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری نے ہمیشہ ذمہ دارشہری کا کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نے کہا کہ حب الوطنی اورملکی استحکام کے حوالےسے مسیحی برادری کا کردارنمایاں رہا ہے۔

بھارت کےساتھ تعاون جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، نور الحق

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرنورالحق قادری نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیائے کرام نے محبت، امن،دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔


متعلقہ خبریں