نازیبا ویڈیوز بنانے والے عالمی گروہ کا کارندہ گرفتار

نازیبا ویڈیوز بنانے والے عالمی گروہ کا کارندہ گرفتار

گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ سائبر کرائم ونگ  نے نارووال سے مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنانے والے عالمی گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے متعلق معلومات  برازیل کی حکومت نے شئیر کی تھیں۔ انٹرپول کے ذریعے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے چھ سو سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوائی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ سے رابطے میں تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 سالہ بچی کی ویڈیوز برآمد

خیال رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی کا ڈیٹا برآمد کر لیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم امریکہ سے آپریٹ کرنیوالے ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطے میں تھا جو کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے۔

ایف آئی حکام نے بتایا تھا کہ انٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں جس پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں