اسلام آباد: کورونا کی دوسری لہر، اِن ڈور کھانوں پر پابندی کا فیصلہ


اسلام آباد: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اِن ڈور کھانوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو اوپن ایریاز میں کھانوں اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہو گی۔

کورونا وائرس:پاکستان میں شرح اموات2فیصدسے بڑھ گئی

حمزہ شفقات نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایپڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت احکامات جاری کیے گئے۔


متعلقہ خبریں