وفاقی کابینہ: کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

کورونا ویکسین کی قیمت کیا ہو گی؟

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے۔

سعودی عرب: کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین کی درآمد ممکن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین کے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکز کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا انجکشن کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی شفافیت کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں