وزیراعظم سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات

وزیراعظم سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع  جنرل وائی فینگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات کے دوران کورونا ایس او پیز کا بھر پور خیال رکھا گیا۔ وزیر اعظمنے چینی وزیر دفاع جنرل وائی فینگ کا کہنی ملا کر خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ بعد میں ایوان صدر میں چینی وزیر دفاع کو نشان امتیاز سے بھی  نوازا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر دفاع نے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیر دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک ہر معاملے پر ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کےاقدامات کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: جدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں، پاکستان اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان اور چین ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی افواج میں تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

جی ایچ کیو آمد پر چینی وزیر دفاع نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


متعلقہ خبریں