کورونا: ایک دن میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ روز ہوئیں، وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلا م آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ روز ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کی وجہ سے 67 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا۔

جلسہ منتظمین اور قائدین کےخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کو سنجیدہ فیصلوں اوررویوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جلسے منعقد کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے باوجودعوامی اجتماعات اکھٹے کرناعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں اوراسپتالوں کوانتہائی دباؤ کا سامنا ہے۔

وفاقی کابینہ: کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کوراوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اوربنڈل آئی لینڈ کےحوالےسےتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا آغاز7 اگست 2020 کوکیا گیا۔ ماسٹر پلان کے تحت ماحول دوست منصوبے میں پانی کی ضروریات پورا کرنےکے لیے 3 بیراج اور 7 ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ پرائیویٹ سیکٹرکے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا،کسی قسم کی حکومتی امداد یا قرض نہیں لیا جائےگا۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ منصوبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور ایک کروڑدرخت لگانا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبہ بین الاقوامی معیارکو ملحوظ خاطر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

جاری اعلامیے کے تحت 12 ہزارایکڑز پرمشتمل اسمارٹ، سرسبزاور آلودگی سے پاک منصوبے سے تقریباً 50 ارب ڈالززکی بیرونی سامایہ کاری متوقع ہے۔

ملتان جلسہ: یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹوں سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی کابینہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے لیے 1.3 ارب ڈالرزکی غیرملکی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط  ہو چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ دونوں منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، زرمبادلہ کمانے اورلوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے مینگروزکی حفاظت اورآبی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے سندھ کے لوگوں کے لیے روزگاراورماہی گیروں کے لیے بہترذریعہ معاش میسرہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیز ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے ہوابازی ڈویژن کو ایئرسیال پرائیویٹ لمیٹڈ کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید کی اجازت دی۔ اجلاس میں وزارت دفاع کو پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اوریلدیزٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی کے مابین تعاون کے پروٹوکول پردستخط کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے پوسٹل لائف انشورنس کمپنی  کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرکےعہدے پرمحمد نعیم اختر کی تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ نے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت وزرات وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ ٹریننگ کے حوالے کرنےکی بھی منظوری دی۔ اس بلڈنگ میں نیشنل کالج آف آرٹس کے اسلام آباد کیمپس کے قیام کے حوالے سے کابینہ ممبران پرمشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ہدایت کی کہ ایف نائن پارک میں بننے والی عمارت کو مفاد عامہ میں استعمال کے حوالے سے سفارشات کابینہ کے اگلےاجلاس میں پیش کی جائیں۔

اضافی فنڈز کیلئے وزارت قومی صحت کا وزیراعظم کے نام مراسلہ

کابینہ نےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرکی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔ کابینہ نے کورونا 100 ملی گرام انجکشن کی  قیمت 9 ہزار 244 روپے سے کم کر کے 5 ہزار 680 روپے مقررکرنے کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت جموں و کشمیرکی پاکستان میں موجود جائیدادوں کے مؤثراستعمال سے متعلق تجاویزاورسفارشات مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

وزیراعظم کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ان جائیدادوں سے متعلق ایسی تجاویزات مرتب کی جائیں کہ جن سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ نے بریگیڈئیر(ر)محمد طاہر احمد خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر فریکونسی ایلوکیشن بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی۔

وزیراعظم کی بارڈر مینجمنٹ سسٹم کیلئے خصوصی ڈویژن بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کورونا ویکسین کی بروقت خریداری و دستیابی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 نومبر2020 کومنعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں کیونکہ میرٹ پر فیصلے نہ کرنے کا نقصان عوام کو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین اوربرآمدات سے وابستہ انڈسٹریزکے لیےگیس کی بلا تعطل دستیابی کویقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے کہ جس سے انڈسٹریز کو پورے سال کے لیے گیس کی فراہمی کے بارے میں پیشگی معلومات میسرہوں۔

ہم نیوز کے مطابق کابینہ نے نجکاری کمیٹی کے 16 نومبر2020 کومنعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے قانون سازی کے 26نومبر2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

وزیراعظم نے صدارتی خطاب میں کہا کہ زنا بالجبر جیسے جرم کےمرتکب افراد کے لیےقانون میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اوربچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک  تھام کے لیے سخت سے سخت سزا کا ہوناضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ایسے دلخراش واقعات کا سدباب ممکن ہو۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے کے تحت کابینہ نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس 2020 کے تحت بورڈ آف گورنرز پرماہرین تعینات کرنے کی منظوری دی۔ ان ماہرین میں طب، معاشیات، سول سوسائٹی،  تعلیم، کاروبار اور مخیر نمائندے شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ نے موجودہ چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی شفیق الرحمن رانجھا کی خدمات منسوخ کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وزرا پھٹ پڑے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے منعقدہ اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلامیے کے تحت کمیٹی برائے توانائی  کے 26 نومبر 2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔


متعلقہ خبریں