چین نے امریکہ بر آمد کرنے والی ‘کنٹرولڈ مصنوعات’ پر سخت قانون متعارف کرا دیا

چین کی امریکہ کو تنبیہ

امریکی اقدامات کے جواب میں چین نے امریکہ بر آمد کرنے والی ‘کنٹرولڈ مصنوعات’ پر سخت قانون متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا قانون بالخصوص ملٹری ٹیکنالوجی اور ایسی مصنوعات پر لاگو ہو گا جس کی برآمد سے چین کی قومی سلامتی کو خطرے لاحق ہو۔

چین نے یہ فیصلہ امریکی اقدامات کے بدلے میں کیا گیا ہے جنھوں نے ایسا ہی فیصلہ کیا تھا۔

امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کی جنگ میں تیزی آگئی

خیال رہے کہ اگست میں امریکہ نے ملکی سلامتی کو خطرہ کے باعث چینی سافٹ ویئرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چینی ملکیت والے سافٹ ویئرز کے خلاف جلد کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کو ٹک ٹاک سے کوئی خطرہ نہیں ہے، فواد چوہدری

مائیک پومپیو نے کہا کہ ٹک ٹاک ایپ براہ راست کمیونسٹ پارٹی کو ڈیٹا فراہم کررہی ہے، امریکہ میں لاتعداد کمپنیاں ہیں جو شاید چینی حکومت کو ڈیٹا بھیج رہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیٹا میں چہرے کی شناخت، پتہ اور فون نمبرز شامل ہوسکتے ہیں، صدر ٹرمپ نےکہا ہےاب بہت ہوگیا، ہم اب مسئلہ حل کریں گے۔


متعلقہ خبریں