پاکستان: وفاقی کابینہ، نئی ایئر لائن کے لیے لائسنس کی منظوری

پاکستان: وفاقی کابینہ، نئی ایئر لائن کے لیے لائسنس کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں نئی ایئر لائن کو پروازوں کے لیے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کورونا: ایک دن میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ روز ہوئیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے یہ منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی۔

ایئر سیال کے نام سے شروع ہونے والی نئی نجی ایئر لائن کی پروازوں کا آغاز ماہ رواں کے تیسرے ہفتے میں کردیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر نئی ایئر لائن کی پروازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان اڑانیں بھریں گی۔

ایئر لائن کے مطابق اس وقت ااس کے فلیٹ میں تین ایئر بس اے 320-200 شامل ہیں۔ فضائی بیڑے میں شامل تینوں جہاز دودن قبل سیالکوٹ پہنچ چکے ہیں۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سی اے اے کا غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے اراکین نے 2015 میں فضائی کمپنی ایئر سیال کے منصوبے کا آغاز کیا تھا۔


متعلقہ خبریں