نواز شریف کو اب وطن واپس آجانا چاہیے، یاسمین راشد

فائل فوٹو


لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف مکمل صحت یاب ہو چکے، انہیں اب وطن واپس آجانا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیگی قائد لندن سے لمبی لمبی تقاریر بھی کررہے ہیں، انہیں وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

کورونا ریپڈ ٹیسٹنگ کے نتائج مصدقہ نہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

اس سے قبل انہوں نے پنجاب میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی ریپڈ ٹیسٹنگ سے تشخیص جلد ہو جاتی ہے لیکن نتائج مصدقہ نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق کو اینٹی جین ٹیسٹنگ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرریپڈ ٹیسٹنگ میں نتائج مثبت آ بھی جائیں تو دوبارہ پی سی آر کرانا ضروری ہوتا ہے۔

نواز شریف بیمار ہوتے تو 9 ماہ میں کسی دن تو اسپتال جاتے، یاسمین راشد

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ وفاق کو معاملہ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے علاوہ کسی بھی صوبہ میں ریپڈ ٹیسٹنگ کا آغاز نہیں کیا گیا۔ وفاق نے تمام صوبوں کو 20نومبر سے اینٹی جین ٹیسٹنگ شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار578 کیسز اور3 ہزار 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.84 فیصد ہے۔

لاہور6.19، راولپنڈی4.83 اور فیصل آباد میں شرح3.14 فیصد ہے۔ پاکستان میں70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں