اٹلی: ایپل پر ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد


اٹلی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو آئی فون کے بارے میں واٹر پروف ہونے کا غلط دعویٰ کرنے  پر ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے قومی ادارے اے جی سی ایم نے کہا کہ ایپل کمپنی کا دعوی ہے کہ ان کا فون ‘واٹر رزسٹنٹ’ یعنی پانی میں گرنے سے فوراً خراب نہیں ہوتا لیکن حقیقی زندگی میں دیکھا گیا کہ ایسا نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ صرف اُس وقت درست ثابت ہوتا ہے جب اسے تجربہ گاہ میں خالص پانی کے ساتھ ٹیسٹ کیا جائے۔

آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل پر2 کھرب ڈالر کا جرمانہ

ایپل اپنے آئی فون کے اشتہارات میں دعویٰ کرتا ہے کہ ان کا فون پانی میں چار میٹر تک کی گہرائی میں آدھے گھنٹے رہ کر بھی خراب نہیں ہو گا۔

برطانیہ میں آئی فون12 صارفین کو دشواری کا سامنا

خیال رہے کہ رواں سال مارچ فرانس کی مسابقتی اتھارٹی نے امریکی کمپنی ایپل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر  2 کھرب ڈالر کا جرمانہ کیا تھا۔

ایپل پر کیا جانے والا جرمانہ فرانس کی جانب سے کسی بھی کمپنی پر کیا جانے والا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

امریکی کمپنی ایپل کیخلاف تحقیقات 2012 سے جاری تھیں جس سے ثابت ہوا کہ ایپل اور اس کے دو ہول سیل ڈیلرز کے درمیان قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا غیر قانونی معاہدہ تھا۔

مسابقتی اتھارٹی کے سربراہ اسابیل ڈی سلوا نے کہا کہ “ایپل نے ان پریمیم ری سیلرز کے معاشی انحصار کا ناجائز استعمال کیا اور ان پر غیر منصفانہ معاشی حالات مسلط کیے اس کے نیٹ ورک کیلئے بد تر تھا‘۔

فرانس کی جانب سے بھاری جرمانے کے بعد امریکی کمپنی ایپل نے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے اتفاق نہیں کرتی اور اس کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں