مرغی، ٹماٹر، آلو، پیاز، سبزیاں، انڈے اور ایل پی جی مہنگی

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ کے دوران مرغی، ٹماٹر، آلو، پیاز، سبزیاں، انڈے، خشک میوہ جات اور ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ نومبرمیں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصدرہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصدتھی جب کہ جولائی سے نومبرتک مہنگائی کی شرح 8.76 فیصد رہی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر کے دوران  چکن 21.36 فیصد، ٹماٹر15.68 فیصد، آلو 8.79 فیصد، پیاز 5.81 فیصد،  سبزیاں 5.63 فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر خشک میوہ جات کی قیمت میں 4.38 فیصد اضافہ ہوا جب کہ انڈے 2.83 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

آلو، ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سیکریٹری خزانہ

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبرکے مہینے میں ایل پی جی کی قیمت میں 10.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ میں آٹا 4.83 فیصد اور گندم 4.1 فیصدسستی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے حوالے سے وفاقی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبرمیں شہری علاقوں میں دال مونگ 3.54 فیصد اور دال چنا 1.94 فیصدسستی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر2019 کےمقابلے میں نومبر2020 میں آلو56.11 فیصد مہنگا ہوا جب کہ ایک سال میں انڈے 48.67 فیصد اور چکن 46.82 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سالانہ بنیادوں پرگندم 36.6 فیصد، چینی 35.78 فیصد، دال مونگ 26.12 فیصد، دال ماش 22.61 فیصد اوردال مسور15.76 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی ہوگئیں

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق نومبر2019 کے مقابلے میں ٹماٹر 22.58 فیصد اور پیاز 6.6 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ سالانہ بنیاد پر پھلوں کی قیمت میں 3.59 فیصد کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں