کراچی: اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین احتجاج ختم کرنے پہ آمادہ

کراچی: اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین احتجاج ختم کرنے پہ آمادہ

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے احتجاجی ملازمین نے جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملزکے برطرف ملازمین نے 12 گھنٹوں سے زائد احتجاج کیا۔

کراچی: اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا ریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینیں تاخیر کا شکار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پرپاکستان اسٹیل ملز کے احتجاجی ملازمین سے رابطہ کیا جس میں انہیں بتایا کہ ریلوے ٹریک کی بندش سے مسافروں کو سخت تکلیف و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہم پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کی برطرفی انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

اسٹیل ملز: برطرف ملازمین کو فی کس 23 لاکھ روپے دیے جائیں گے، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی نے کہا کہ کل برطرف ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات ہو گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا ہے۔


متعلقہ خبریں