ڈی آئی خان: ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملہ: 3اہلکار شہید، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی خان میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدارپکڑلی ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات فروش کرنے والا ملزم گرفتار

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں ایکسائز اینڈ نار کوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو ای ٹی او نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 60 کلو سے زائد آئس اور 18 کلو ہیروئن پکڑی گئی ہے جو نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

17ارب سے زائد مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہم نیوز کو اسٹنٹ ڈائریکٹر خالد خلیل نے بتایا کہ کارروائی کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں