ایران: اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دیگا

ایران، جوہری عدم پھیلاؤ کےمعاہدے پر عملدرآمدروک دے: پارلیمنٹ

تہران: ایران اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دے گا۔ یہ بات پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے والے بل میں کہی گئی ہے۔

ایران، جوہری عدم پھیلاؤ کےمعاہدے پر عملدرآمدروک دے: پارلیمنٹ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت اگر مغربی ممالک تیل اور بینکنگ کے حوالے سے پابندیوں میں رعایت نہیں دیں گے تو ایران یورینیم کی افزودگی بھی شروع کر دے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے قانون کے تحت ایران اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی بھی نہیں کرنے دے گا۔

جوہری سائنسدان کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی صدر

ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے یہ قانون ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے کہ جب ایرانی سائنس دان محسن فخری زادہ کو ایک حملے میں چند روز قبل جاں بحق کیا جا چکا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق منظور کیا جانے والا بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کئی مراحل سے گزرنے پر قانون کی حیثیت اختیار کرے گا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 290 میں سے 251 اراکین نے پیش کردہ بل کے حق میں ووٹ دیا۔

ایرانی جوہری سائنسدان کا قتل، اقوام متحدہ کی ایران سے تحمل کی اپیل

پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد بل کو ایک اور پارلیمنٹری ووٹ اور شوریٰ نگہبان سے منظوری لینا ہوگی۔


متعلقہ خبریں