غریب ممالک میں کورونا پر قابو پانےتک دنیا محفوظ نہیں، منیر اکرم

فائل فوٹو


نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا ویکسین کی فراہمی سب کیلئے یقینی بنانی ہوگی۔ غریب ممالک میں کورونا پر قابو پائےجانے تک دنیا محفوظ نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو  سرکاری ونجی شعبے کےلیے ہنگامی مالی اعانت فراہم کرنا ہوگی۔ امیرممالک نے معیشت کو متحرک کرنے کیلیے 13 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کیا اور ترقی پذیر ممالک 2.5 ٹریلین ڈالر کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

منیراکرم نے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی تعاون کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ سماجی ترقی سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس میں پہلی بارعوامی ترقی کے لیے اتفاق رائے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اور معاشرتی ترقی کو متوازن انداز میں فروغ دینا ہوگا۔ معاشرتی اور معاشی ترقی کے بغیر زندگی نازک اور بے مقصد ہوگی۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ کورونا کے باعث معاشی بحران نے ایس ڈی جی کے مقاصد کو ضرب لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ 100ملین افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ مالی، تجارت اور ٹیکنالوجی کی حکمرانی کو زیادہ مساوی بنانا ہوگا۔


متعلقہ خبریں