پشاور چڑیا گھر میں کامن لیپرڈ نسل کے چار تیندووں کی پیدائش


پشاور: صوبائی دارالحکومت کے چڑیا گھر میں مادہ تیندوے کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پشاورچڑیا گھر میں مادہ تیندوے نے خلاف معمول کامن لیپرڈ نسل کے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ تیندوے کا جوڑا چارماہ قبل ہی 29 ایکڑ رقبے پر مشتمل چڑیا گھر لایا گیا تھا۔

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر محمد علی نے نئے مہمانوں کی آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت چڑیا گھر میں ایک نر اور چار مادہ کامن لیپرڈز موجود ہیں۔

تیندووں کو مالاکنڈ اور مانسہرہ کے وائلڈ لائف پارک سے  پشاور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔ کامن لیپرڈ نسل کے تیندوے کے ہاں عام طور پر بیک وقت تین بچے پیدا ہوتے ہیں۔

پاکستان کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنوں سمیت متعدد علاقوں میں پایا جانے والا تیندوا چیتے سے مشابہت رکھتا ہے تاہم وزن کے معاملے میں یہ اپنے ہم شکل سے کہیں بھاری ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں