پشاور میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق


پشاور: خیبر پختونخوا شہر پشاور میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا

پشاور میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر تھے۔ ڈاکٹر نارتھ ویسٹ اسپتال پشاور میں کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔

خیبر پختونخوا میں اب تک 25 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے دو بڑے اسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 25 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید75 اموات رپورٹ

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں