میراڈونا کی دونوں کلایئوں میں گھڑیوں کا راز رونالڈو نے بتا دیا

میراڈونا کی

فائل فوٹو


برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر رونالڈو نے میراڈونا کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ ارجنٹائن کے مرحوم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا اپنی دونوں کلائیوں میں گھڑیاں کیوں پہنتے تھے۔

رونالڈو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا دونوں ممالک فٹبال میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں لیکن میراڈونا کے ساتھ میری سچی دوستی تھی۔

انہوں نے کہا “ڈیاگو کے جانے سے فٹبال کے کھیل کو جو نقصان ہوا اسے پورا کرنا ناممکن ہے اور ان کی موت کی خبر میرے لیے نہایت افسوسناک تھی‘۔

اپنی گفتگو میں رونالڈو نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ ڈیاگو میراڈونا اپنی دونوں کلائیوں میں گھڑیاں کیوں پہنتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار میراڈونا مجھے ملنے میڈرڈ آئے اور ہم دونوں نے ساتھ رات کا کھانا کھایا تھا۔ میں نے ڈیاگو سے پوچھا کہ آپ دونوں کلائیوں میں گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا

میراڈونا نے کہا کہ یہ دنوں گھڑیاں میری بیٹی نے مجھے بطور تحفہ دی ہیں اور اس وقت سے میں ان کو اپنی کلائیوں سے نہیں اتارا۔

پریس کانفرنس کے دوران رونالڈو نے مزید بتایا کہ کھانے کے بعد ڈیاگو میراڈونا نے اپنی ایک کلائی سے گھڑی اتار کر مجھے بطور تحفہ دی، میں اس ان کی گھڑی لینا نہیں چاہتا تھا۔ میری جانب سے انکار پر وہ سخت ناراض ہوگئے اور پھر میرے پاس تحفہ قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارا نہیں تھا۔

رونالڈو نے کہا دوستی کی نشانین کے طور پر میں اس گھڑی کی ہمیشہ حفاظت کروں گا۔


متعلقہ خبریں