مودی اور بھارتی افواج دہشت گرد ہیں، دنیا نوٹس لے، گورنر پنجاب

مودی اور بھارتی افواج دہشت گرد ہیں، دنیا نوٹس لے، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مودی اور بھارتی افواج دہشت گرد ہے، دنیا نوٹس لے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فائرنگ اور کشمیر میں مظالم کی مذمت کی گئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور حزب اختلاف سمیت سب ایک پیج پر ہیں۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کا امن و سکون برباد کر دیا ہے اور مودی کشمیریوں کی زمین چھین کر ہندوؤں کو آباد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارتی افواج دہشت گرد ہے، دنیا اس کا نوٹس لے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان ثابت کر رہے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کے مسئلہ پر یورپی اور اراکین پارلیمنٹ سے رابطے میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، مریم اورنگزیب

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ ہم ہر لمحہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں