پی سی بی کی نیوزی لینڈ سے میچز ملتوی کرنے کی درخواست

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے درخواست کی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان میچز ملتوی کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی اسکواڈ کے 8 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچزملتوی کرنے درخواست کی ہے۔ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان شاہینز  کے2 چار روزہ میچز ملتوی کرنے کا کہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کھلاڑی کورونا کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں اور ٹریننگ شروع نہیں کی۔ کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر تیار نہیں، ایسی صورتحال میں میچ کھیلنا ممکن نہیں۔ نئی تاریخوں کے اعلان کا انحصار کھلاڑیوں کی دستیابی اور لاجسٹک مسائل سے منسلک ہوگا۔

پاکستان شاہینز کا 10 دسمبر کو کوئنز ٹاون میں نیوزی لینڈ اے کیخلاف 4 روزہ میچ شیڈول ہے۔ دوسرا 4 روزہ میچ 17 سے 20 دسمبر تک وہینگری میں کھیلا جانا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پی سی بی کی درخواست پر تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ مجموعی طور پر8ارکان کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکی ہے۔

قومی اسکواڈ کے 8 ارکان میں سے 2 کو ہسٹارک قرار دے دیا گیا ہے۔ اسکواڈ کے54 ارکان میں سے 8کےکورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ اسکواڈ کے8ارکان کے ٹیسٹ پہلے، تیسرے اور چھٹے روز لیے گئے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نیوزی لینڈ وزارت صحت کی حتمی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

بارہویں روزکورونا ٹیسٹ کے بعد آئسولیشن مدت کے بعدارکان ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرلیں گے۔ نیوزی لینڈ اتھارٹی کی منظوری کے بعد مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں