کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے، طاہر اشرفی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر ایک بارپھر عالمی فورمز پر اجاگر ہوا۔ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر وفلسطین کا اجاگر ہونا خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپیل ہے کہ کورونا سے بچاوَ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مدارس کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کو شکست دی۔

مزید پڑھیں:  فرانسیسی صدر نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو اور قدم اٹھائیں گے، علامہ طاہر اشرفی

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کسی ذمہ دار نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ سکتے ہیں لیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے۔


متعلقہ خبریں