سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونا (gold)

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار800 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 372 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 993 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109200 روپے ہو گئی تھی۔

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 986 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی  جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 94 ہزار307 روپے ہو گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

جمعے کے  روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔

دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 94993 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں