وسیم اکرم کراچی کے ساحل کی صفائی دیکھ کر خوش

وسیم اکرم کراچی کے ساحل کی صفائی دیکھ کر خوش

سابق فاسٹ باؤلر  وسیم اکرم کراچی  کے ساحل کی صفائی ستھرائی دیکھ کر خوش ہوگئے اور سی ویو کی صفائی پر کٹونمنٹ بورڈ کراچی اور عوام کو مبارکباد بھی دی۔

وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا اب یہ بیچ لگ رہا ہے اب یہاں کوئی بھی آ سکتا ہے۔ وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر سی وی کی وڈیو بھی شیئر کردی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ سب کو مبارک  ہو، بیچ  کی کیا زبردست صفائی ہے۔ جو لوگ ساحل پر گند پھیلاتے ہیں وہ کراچی کے نہیں ہیں، اب یہ بیچ لگ رہا ہے اب یہاں کوئی بھی آ سکتا ہے۔ باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو ہم بیج دیکھا سکتے ہیں۔


خیال رہے کہ  وسیم اکرم  نے اس سے پہلے ساحل پر  پھیلی گندگی اورگند پھیلانے والوں پر سخت نارضگی کا اظہار کیا تھا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اکتوبر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ مجھے کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔

مزید پڑھیں: سی ویو پر آئے میاں بیوی پر پولیس کا تشدد، 2پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز سی ویو پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی وی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی۔

وسیم اکرم نے کہا تھا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا ہے اس تمام صورتحال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری اہلیہ پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور لوگ خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔ یہ بات بھی مانیں۔ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے وہ اب نصیحت کریں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں۔

سابق کپتان نے کہا تھا کہ لوگ جو گندگی سمندر میں ڈالتے ہیں وہ ساحل پر آ جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں