سندھ میں کورونا کے مزید 1983کیسز رپورٹ


کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ مزید 1983 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 652 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 968 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 712 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 75 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1702 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 518 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی

خیال رہے کہ پاکستان میں  ساڑھے چار ماہ کے دوران ایک  روز میں کورونا  سے سب سے زائد 75 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار166 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 2 ہزار829 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 3 ہزار313 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 49 ہزار780 زئر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں