ویوو کا پاکستان میں اسمارٹ فونز کی پیداوار کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ


اسلام آباد: اسمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے پاکستان میں اسمارٹ فونز کی پیداوار کے لیے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بتایا ہے کہ ویوو کی جانب سے پلانٹ لگانے کے لیے زمین بھی خرید لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کا نفاذ، موبائل بنانے کی پالیسی کے باعث ریوینو میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

ہواوے کے بعد اوپو نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کا ارادہ ظاہر کر دیا

خیال رہے کہ اس سے قبل چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی دو بڑی کمپنیوں نے ہواوے اور اوپو نے بھی پاکستان میں اپنے پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ سال جولائی میں اوپو موبائلز کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔

او پو موبائلز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔


متعلقہ خبریں