اسلام آباد میں اکھٹے ہونگے تو حکومت بہہ جائیگی،احسن اقبال


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان بچانے کی تحریک بن گئی ہے۔

این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں 13 دسمبرکے جلسے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے کے انتظامی امور پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 13 دسمبر کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے موجودہ حکومت کا جانا ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ یہ اناڑی، نالائق اور نا تجربہ کار حکومت ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملتان کی طرح لاہورمیں بھی پکڑدھکڑ کی گئی توپورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا۔

جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکومتی بیان پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اعلان کیا کہ اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اسلام آبا د میں اکٹھے ہوں گے تویہ حکومت جھاگ کی طرح بہہ جائے گی۔


متعلقہ خبریں