پی ٹی آئی کی صورت میں مصیبت مسلط ہے، سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صورت میں ایک مصیبت عوام پر مسلط ہے۔

تقدیر بدلنے کےدعویدار وزیراعظم اپنی تقریر تک نہیں بدل سکے،سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹولے نے لاکھوں لوگوں سے روزگارچھین لیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں غریب آدمی کی یہ حالت ہے کہ وہ نہ خوراک خرید سکتا ہے اور نہ ہی دوائی لے سکتا ہے۔

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف اقتدار کا اختلاف ہے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 850 دنوں میں عوام کو غربت ، بیروزگاری اور مہنگائی کے تحائف دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں