حکومت کا تھائی لینڈ سے پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کا فیصلہ


اسلام آباد:حکومت نے تھائی لینڈ سے پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد سزا مکمل کرنے کے باوجود تھائی جیلوں میں ہے جنہیں واپس لایا جائے گا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت کو مراسلے کے مطابق براہ راست فلائٹ دستیاب نہ ہونے پر پاکستانی وطن واپس نہیں آ سکے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ تھائی لینڈ سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے خصوصی پرواز چلائی جائے گی، وزارت صحت تھائی لینڈ کو کیٹگری بی سے اے میں شامل کرے۔

تھائی لینڈ کا کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی کا دعویٰ

مراسلے کے مطابق تھائی لینڈ نے پاکستان کو کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ہے،وہاں گزشتہ کئی ماہ سے کورونا کی لوکل ٹرانسمیشن نہیں ہو رہی۔ تھائی لینڈ میں کورونا کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ توزارت صحت تھائی لینڈ میں کورونا کی صورتحال کا از سر نو جائزہ لے، کیٹگری میں تبدیلی سے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں آسانی ہو گی، بی کیٹگری ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے۔


متعلقہ خبریں