کرپٹ ٹولہ کورونا پھیلانے کی تحریک چلا رہا ہے، فردوس عاشق

کرپٹ ٹولہ کورونا پھیلانے کی تحریک چلا رہا ہے، فردوس عاشق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا تماشہ ختم ہوچکا ہے۔

کورونا: ایک دن میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ روز ہوئیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ٹولہ صرف کورونا پھیلانے کی تحریک چلا رہا ہے۔

کورونا: 24 گھنٹے میں 45 مریض جاں بحق ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملتان کے جلسی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی گندی سیاست کے ذریعے زندگیوں سے کھیلنے والوں کا منفی کھیل مزید نہیں چلے گا۔

خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملتان کی طرح زندہ دلان لاہور بھی اس کرپٹ ٹولے کےغبارے سے رہی سہی ہوا نکال دیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز